دہلی میں کمبھ میلے سے واپس آنے والوں کے لئے 14 دن کا کوارنٹائن لازمی قرار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-04-2021
کمبھ میلے سے واپس آنے والوں کے لئے 14 دن کا کوارنٹائن
کمبھ میلے سے واپس آنے والوں کے لئے 14 دن کا کوارنٹائن

 

 

نئی دہلی

قومی دارالحکومت میں کورونا کے کیسزتیزی سے بڑھ رہے ہیں اور دہلی حکومت نے ایک حکمنامہ جاری کر کے ہری دوار کے کمبھ میلے سے واپس آنے والے ان تمام افراد کے لئے 14 دن کا کوارنٹائن لازمی کر دیا ہے ، جو حال ہی میں وہاں سے واپس لوٹے ہیں دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ کمبھ میلہ سے واپس آنے والے دہلی کے شہریوں کو 14 دن تک ہوم کورنٹائن میں رہنا لازمی ہوگا اور اپنی تفصیلات دہلی حکومت کے پورٹل پر اپ لوڈ اور لنک کرنی ہوگی ۔

ڈی ڈی ایم اے نے ہفتہ کی دیر رات یہ ہدایت جاری کی ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں دہلی کے وہ تمام رہائشی جو ہری دوار میں کمبھ 2021 میں اشنان کر لوٹے ہیں یا جائیں گئے، انہیں اپنی ضروری تفصیلات جیسے نام ، دہلی کا پتہ ، فون نمبر ، شناختی کارڈ ، جانے اور آنے کی تاریخ دہلی سرکار کے پورٹل پر اپ لوڈ اور لنک کرنا ضروری ہو گا ۔

 انہوں نے کہا کہ اگر یہ پایا جاتا ہے کہ دہلی کا کوئی بھی رہائشی ، جو کمبھ 2121 سے دہلی واپس آیا ہے ،اس نے مطلوبہ تفصیلات / معلومات اپلوڈ نہیں کی ہیں ، تو اسے سرکاری کورنٹائن بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے ضلع مجسٹریٹ اسے لوگوں کی روزانہ کی بنیاد پرٹریسنگ اور نگرانی کو یقینی بنائیں گے ۔