کووڈ ٹیکہ کاری میں 185.20 کروڑ ٹیکے لگے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 07-04-2022
کووڈ ٹیکہ کاری میں 185.20 کروڑ ٹیکے لگے
کووڈ ٹیکہ کاری میں 185.20 کروڑ ٹیکے لگے

 

 

نئی دہلی:قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 185.20 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 185 کروڑ 20 لاکھ 32 ہزار 469 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار 33 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 639 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.03 فیصد ہے۔ یامیہ انفیکشن کی شرح 0.21 فیصد ہو گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں ایک ہزار 222 لوگ کووڈ سے صحت مند ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 98 ہزار 789 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ری کوری کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 82 ہزار 39 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں مجموعی طور پر 79 کروڑ 25 لاکھ نو ہزار 451 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ (ایجنسی )