عدالت نے امانت اللہ خان کے خلاف فیصلے کی تاریخ 28 نومبر تک ٹالی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 03-11-2026
عدالت نے امانت اللہ خان کے خلاف فیصلے کی تاریخ 28 نومبر تک ٹالی
عدالت نے امانت اللہ خان کے خلاف فیصلے کی تاریخ 28 نومبر تک ٹالی

 



نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما امانت اللہ خان کے خلاف دہلی وقف بورڈ میں ملازمین کی بھرتی اور جائیدادوں کو لیز پر دینے میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے مقدمے میں اپنا فیصلہ منگل کو 28 نومبر تک کے لیے ملتوی کردیا۔

خصوصی جج دگ ونئے سنگھ نے فیصلے کا اعلان ٹال دیا۔ اس معاملے میں آخری بحث 17 اکتوبر کو مکمل ہوئی تھی۔ سی بی آئی نے اس مقدمے میں امانت اللہ خان، دہلی وقف بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) محبوب عالم اور 11 دیگر افراد کو ملزم بنایا ہے۔ امانت اللہ خان پر الزام ہے کہ دہلی وقف بورڈ کا چیئرمین رہتے ہوئے انہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور اپنے قریبی لوگوں اور رشتہ داروں کو مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے ملازمتیں دیں۔