کورونا:ملک میں اتوار کو 1.57 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-04-2021
بڑھتا خطرہ
بڑھتا خطرہ

 

 

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اورپچھلے 24 گھنٹوں کے دوران یعنی اتوار کے روز 1.57 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے سے کل معاملے 1.35 کروڑ سے زائد ہوچکے ہیں۔ مختلف ریاستوں سے اتوار دیر رات موصولہ اعداد کے شمار کے مطابق ملک میں 1,57,028 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد ایک کروڑ35 لاکھ 12 ہزار 493 ہوگئی ہے۔ اس دوران 68748 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد 1,21,47,081 مریض اس بیماری سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ اسی مدت کے دوران ، فعال معاملات 81،769 کے اضافے سے 11،89،856 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 761 مریضوں کی اموات کے ساتھ اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،70،066 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ری کووری کی شرح 89.89 فیصد اور فعال معاملوں کی شرح بڑھ کر 8.80 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.25 فیصد ہوگئی ہے۔ ادھر ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن کے فعال معاملوں کی تعداد اتوار کے روز بڑھ کر 4،200 سے بڑھ کر 44،000 کو عبور کرگئی۔ کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیے جانے والے فعال معاملوں کی کل تعداد پورے ملک میں چوتھے نمبر قائم کرناٹک کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ انفیکشن کے معاملے میں تیسرے نمبر پر موجود کرناٹک میں 69 ہزار سے زیادہ فعال کیسز ہیں۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ریاست میں انفیکشن کے 6،986 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 11،67،191 ہوگئی اور 2،358 افراد کی صحت یابی سے اس وائرس سے نجات پانے والے افراد کی کل تعداد 11،17،700 ہوگئی ۔ اسی عرصے میں مزید 16 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 4،784 ہوگئی ہے۔