ویکسین لگوانے کے بعدکوروناکا شکارپریش راول

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2021
پریش راول
پریش راول

 

 

ممبی بالی ووڈ اداکار و بی جے پی کے سابق ممبرپارلیمنٹ پریش راول کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔حالانکہ وہ دو ہفتے قبل ویکسین لگواچکے تھے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پریش راول نے کہا کہ ’بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ پریش راول نے کہا کہ ’حالیہ 10دنوں میں جو بھی لوگ مجھ سے رابطے میں رہے ہیں اُن سے گزارش ہے کہ وہ بھی لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔‘

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل پریش راول نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ کورونا ویکسین لگوا رہے تھے۔ پریش راول نے کورونا ویکسین لگواتے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ واضح ہوکہ ان دنوں بڑی تعدادمیں بالی ووڈ والے کورونا کا شکار ہورہے ہیں۔ چند ایام قبل ہی عامرخان کے کورونامتاثرہونے کی خبرمیڈیا نے جاری کی تھی۔

اس بیچ خبر ملی کے عامر خان کے بعد فلم ’3 ایڈیٹس‘ کا فرحان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگیاہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں رنبیر کپور، امتیابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان اور رنگاناتھ مدھون شامل ہیں۔ (ان پٹ ایجنسی)