پیر صوفی سید افضال نظامی اور سیدہ راشدہ نظامی کی اجتماعی فاتحہ خوانی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
پیر صوفی سید افضال نظامی اور سیدہ راشدہ نظامی کی اجتماعی فاتحہ خوانی
پیر صوفی سید افضال نظامی اور سیدہ راشدہ نظامی کی اجتماعی فاتحہ خوانی

 

 

 منظور ظہور،نئی دہلی  

درگاہ محبوب الہی حضرت خواجہ محمد نظام الدین اولیا بخاری چشتی دہلوی رح کے بزرگ خادم و گدی نشین پیر صوفی سید افضال نظامی اور سیدہ راشدہ نظامی جوکہ درگاہ کے بزرگ خادم پیر سید احمد نظامی کی اہلیہ اور سید فرید نظامی کی والدہ تھیں ،کی اجتماعی فاتحہ خوانی کے سلسلے میں آج صبح بعد نماز فجر درگا کی خلجی مسجد میں قرآن خوانی اور درود و اذکار کی مجلس منعقد ہوئی۔

جس میں پیر صوفی افضال نظامی کے فرزند اصغر سید ارشد نظامی ایڈوکیٹ کی دستار بندی بھی کی گئی ۔جس کے بعد دن میں بعد نماز ظہر بستی نظام الدین میں دونوں کے دولت خانوں پر تعزیتی مجالس کا انعقاد ہوا۔

جن میں درگاہ محبوب الہی سے وابستہ خدام و سجادہ نشینوں کے علاوہ مریدین و محبین نے شرکت کی۔

دونوں مجالس میں کشمیر کی نمائندگی پیر منظور ظہور شاہ چشتی کشمیری نے کی۔اس دوران کئی انجمنوں اور شخصیات نے دونوں خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی جنت نشینی کی دعا کی ہے۔

جن میں انجمن خدام درگاہ خواجہ صاحب اجمیر،انجمن شیخ ذادگان درگاہ خواجہ صاحب اجمیر،حقانی میمریل ٹرسٹ کشمیر ، محفل بہار ادب شاہورہ کشمیر ، سید واحد چشتی اجمیر، ڈاکٹر ہروفیسر سید لیاقت چشتی اجمیر، سید امبر چشتی اجمیر، پیر لیاقت علی شاہ کشتواڑ جموں،پیر مولانا اخضر حسین کشمیری ، پیر شاہ فیصل چشتی کشمیری،سید وکیل احمد فخری دہلوی،سید جاوید علی نقشبندی دہلوی،ظفر الدین برکاتی کنز الایمان ، پیر سید عبدل حمید حقانی کشمیری اور پیر حسنین چشتی لاہور پاکستان شامل ہیں۔