پلوامہ میں تصادم،ایک دہشت گرد کی موت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پلوامہ میں تصادم،ایک دہشت گرد کی موت
پلوامہ میں تصادم،ایک دہشت گرد کی موت

 

 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بٹہ پورہ علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ پلوامہ کے نائینہ بٹہ پورہ علاقے میں تصادم چھڑ گیا ہے اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے نائینہ بٹہ پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریش شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشکوک مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

اطلاع ہے کہ چھڑپ کی دوران ایک دہشت گرد کی موت ہوئی ہے. موقع پر دیگر دہشت گردوں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

انہیں ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ پورے علاقے میں نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ (ایجنسی)