اجمیرشریف: چشتی انجمن یادگار شیخ زادگان کے صدر منتخب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-01-2022
اجمیرشریف: چشتی انجمن یادگار شیخ زادگان کے صدر منتخب
اجمیرشریف: چشتی انجمن یادگار شیخ زادگان کے صدر منتخب

 


 آواز دی وائس، اجمیر

راجستھان کے اجمیر میں خواجہ غریب نواز کی درگاہ سے جڑی خادموں کی انجمن، انجمن یادگار شیخ زادگان کے منتخب ارکان نے اتفاق رائے سے شیخ زادہ محمد سبحان چشتی کو صدر منتخب کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کی دیر شام منعقد میٹنگ میں صدر سمیت دیگر عہدیداران کا انتخاب کیا گیا۔

اجمیر درگاہ کے نزدیک یادگار دفتر پر ہوئی میٹنگ میں منتخب ارکان نے اتفاق رائے سے سبحان چشتی کو صدر اور شیخ زادہ زاہد الحق کو سکریٹری منتخب کیا۔

دیگر عہدیداران میں شیخ زادہ اکبر محمد چشتی کو نائب صدر، شیخ حاجی اظہار محمد کو جوائنٹ سکریٹری، شیخ تاسف، اظہار حسین کو خزانچی، شیخ زادہ حاجی شکیل اھمد کو آڈیٹر، شیخ زادہ نیاز محمد چشت، فہیم احمد چشتی، افتخار چشتی، طاہر محمد چشتی، رفیق احمد چشتی کو ایگزیکٹو ممبر منتخب کیا گیا ہے۔