سی بی ایس ای: 20 جون کو دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-05-2021
کورونا  میں رزلٹ
کورونا میں رزلٹ

 

 

سینٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن، سی بی ایس ای اس سال 20 جون کو دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان کرے گا۔ بورڈ نے پالیسی سے متعلق ایک دستاویز جاری کی ہے جس میں یہ تفصیل ہے کہ کس طرح سے اسکول طلبہ کی کارکردگی کا یقین کریں گے اور انہیں نمبر دیں گے اور کس ترتیب کے ساتھ پروگرام پر عمل کریں گے۔ ایک سرکاری میل میں سی بی ایس ای نے یہ پالیسی پیش کی جس کی بنیاد پر نمبر کا حساب لگایا جائے گا اور طلبہ کو نمبر دیے جائیں گے۔ اسکولوں کو معیار کی بنیاد پر طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور یقین کرنا ہوگا اور پانچ جون تک نمبرات جمع کرنے ہوں گے۔ اس کے بعد 20 جون کو سی بی ایس ای نتائج کا اعلان کرے گا۔ سی بی ایس ایس کی دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات 2021 کورونا وبا کی دوسری لہر کے مدنظر منسوخ کردیے گئے تھے اور داخلی جائزے کے بنیاد پر طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔