رانچی میں پک اَپ وین سے 1 کروڑ روپے کی گانجا برآمد، 2 افراد گرفتار

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 28-11-2026
رانچی میں پک اَپ وین سے 1 کروڑ روپے کی گانجا برآمد، 2 افراد گرفتار
رانچی میں پک اَپ وین سے 1 کروڑ روپے کی گانجا برآمد، 2 افراد گرفتار

 



رانچی: جھارکھنڈ پولیس نے رانچی میں ایک پک اَپ وین سے تقریباً 1 کروڑ روپے مالیت کا گانجا برآمد کرکے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے جمعہ کی شام ڈوڈیا موڑ کے قریب ایک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی، جس میں سے تقریباً 200 کلو گرام گانجا برآمد ہوا۔

رانچی رورل کے ایس پی گورو گوسوامی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ برآمد کیا گیا گانجا اڑیسہ سے لایا گیا تھا اور اسے پلاسٹک کے کئی پیکٹوں میں لپیٹ کر رکھا گیا تھا۔ گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان جھارکھنڈ کے رہنے والے ہیں۔ ایک دوسرے افسر نے بتایا کہ برآمد کیے گئے گانجے کی مارکیٹ میں اندازاً قیمت تقریباً 1 کروڑ روپے ہے۔ پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔