ضمنی انتخابات:بی جے پی کے امیدواروں کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-03-2021
ضمنی انتخابات
ضمنی انتخابات

 

 

نئی دہلی ۔ بی جے پی کے امیدواروں کا اعلان بی جے پی نے لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی نے کرناٹک میں بیلگام لوک سبھا سیٹ کے ضمنی چناؤ کیلئے منگلا سُریش انگاڑی کو اور آندھرا پردیش میں تروپتی لوک سبھا سیٹ کیلئے کے رتنا پربھا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

ان کے علاوہ گنگا نارائن سنگھ، جھارکھنڈ میں مادھو پور اسمبلی سیٹ سے، اَشرِت پٹنائک اڈیشہ میں پپلی سیٹ سے چناؤ لڑیں گے جبکہ مدھیہ پردیش میں داموہ سیٹ سے راہل سنگھ اور راجستھان میں راج سَمند اسمبلی سیٹ سے دیپتی مہیشوری کو پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔مختلف ریاستوں میں لوک سبھا کے حلقوں اور 14 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے 17 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔