بندی: اشتعال انگیز بیان دینے والے مولانا مفتی ندیم گرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-07-2022
بندی: اشتعال انگیز بیان دینے والے مولانا مفتی ندیم گرفتار
بندی: اشتعال انگیز بیان دینے والے مولانا مفتی ندیم گرفتار

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ریاست راجستھان کے شہر بندی میں نوپور شرما کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے والے مولانا مفتی ندیم کو بندی کوتوالی پولیس اسٹیشن نے گرفتار کر لیا ہے۔

ادوے پور سانحہ کے بعد سے مولانامفتی ندیم کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا۔ اودے پور میں کنہیا لال کے بہیمانہ قتل کے بعد مولانا مفتی ندیم کو گرفتار نہ کرنے پر پولیس پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

تقریباً ایک ماہ قبل مولانا مفتی ندیم نے بندی کلکٹریٹ میں نوپور شرما کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیا تھا۔

 گرفتاری کے بعد مولانا مفتی ندیم کے حامی کوتوالی تھانے کے باہربڑی تعداد میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اس کے پیش نظر تھانے کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔تاہم کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانامفتی ندیم کو آج دوپہر میرا گیٹ علاقے سے تھانہ کوتوالی پولیس نے پکڑ لیا۔ مولانا کو پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان کوتوالی سے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے مولانا کو 14 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔