اخلاقی تعلیم کے بغیر پُر امن اور خوشحال معاشرہ کی تعمیر ناممکن:شیخ ابوبکر احمد

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-02-2025
 اخلاقی تعلیم کے بغیر پُر امن اور خوشحال معاشرہ کی تعمیر ناممکن:شیخ ابوبکر احمد
اخلاقی تعلیم کے بغیر پُر امن اور خوشحال معاشرہ کی تعمیر ناممکن:شیخ ابوبکر احمد

 



کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)  

جامعہ مرکز الثقافہ السنیہ اپنی تعلیمی ختم البخاری کے ۰۵ سالہ جشن پرسہ روزہ سالانہ ختم البخاری وکنوکیشن کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔جس میں ملک و بیرون ممالک کی متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔اس روحانی تقریب میں ملک کی ۵۱ ریاستوں کے ۹۰۵ ثقافی فارغین علما کو سند ودستار سے نوازاگیا۔کنوکیشن کانفرنس کا افتتاح ازبکستان کے سپریم امام رحمت اللہ ترمذی نے کیا۔اس موقع پر کانفرنس کے جم غفیر مجمع سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ اخلاقی تعلیم ہی پُر امن اور ہم آہنگ معاشرہ کی تشکیل دے سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اخلاقی تعلیم سے محرومی ناکامی ہے۔آج ضرورت ہے اخلاقی تعلیم کو مضبوط کیا جائے تاکہ انسانی اقدار کی بقا اور زندگی کے اصل مقصد کی طرف گامزن ہوسکے۔سماج ومعاشرہ کی تباہی غیر اخلاقی تعلیم کی وجہ سے ہے،صرف اخلاقی تعلیم ہی پُر امن اور خوشحال معاشرہ کی تعمیروترقی کرسکتی ہے۔شیخ نے اعلی تعلیمی اداروں میں منشیات اور بری لت کے خلاف تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لبرل نظریات سے تعبیر کیا ہے
۔شیخ نے سرکاری اداروں اور تعلیمی شعبہ جات پر زور دیا ہے کہ وہ سماجی ہم آہنگی اور اخلاقی اقدار کو نصاب میں شامل کریں۔کانفرنس کاآغاز مرکز صدرسید علی بافقیہ نے اپنی دعا سے کیا۔سنی جمعیۃ العلماکے صدر مولانا ای سلیمان مسلیار نے صدارتی فرائض کوانجام دیا۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے عمر بن حافظ رہے۔ریکٹر آف جامعہ مرکز ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے تعارفی خطاب کیا۔مولانا سی محمد فیضی ڈائیریکٹر جنرل نے کلیدی خطاب کیا۔شیخ ابوبکر احمد کے ہاتھوں فارغین کو سند ودستار سے نوازاگیا۔اس موقع پر مرکز نے اپنی ۰۵ سالہ خدمات کو اُجاگر کیا۔رضا اکیڈمی کے بانی ورئیس کو الحاج سعید احمدنوری کو مولانا شاہ الحمید میموریل نیشنل شوشل ڈیولپمنٹ ایوارڈپیش کیا گیا۔قبل ازیں ایجو سیمپوزیم،علما کانفرنس،ثقافی شوریٰ اجلاس،حدیث کانفرنس منعقد ہوئیں۔ریاست کی اہم مقتدر شخصیات کو خصوصی جبہ سے بھی نوازا گیا جن کے اسماء مولانا عبدالقادر،ڈاکٹر حسین ثقافی،پیروڈ عبدالرحمن ثقافی،سید طحہ ثقافی،ڈاکٹر ٹی بوبکرہیں۔کانفرنس سے خیرمقدمی کلمات ڈائیریکٹر مرکز مولانا عبید اللہ ثقافی نے پیش کیا۔آخر میں تمام سامعین کا شکریہ پی محمد یوسف نے کیا۔