بی ایس ایف،دنیا کی اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی:وزیر داخلہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بی ایس ایف،دنیا کی اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی:وزیر داخلہ
بی ایس ایف،دنیا کی اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی:وزیر داخلہ

 

 

جیسلمیر: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا امن اور جنگ کے وقت وقف ہوکر کام کرنے کو بڑا تعاون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فورس کو دنیا کی اعلیٰ ترین جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزید مضبوط کیا جائے گا .

شاہ آج یہاں پونم اسٹیڈیم میں بی ایس ایف کے 57ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کو دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی اور ڈرون حملوں سے نمٹنے کے لیے دیسی ڈرون ریزسٹرٹیکنالوجی تیار کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی سرحد پر تجاوزات کی کوشش کی گئی، ہم نے فوراً جوابی کارروائی کی۔ ہمارے جوانوں اور سرحد کو کوئی سرسری طور پر نہیں لے سکتا۔ جب اڑی اور پلوامہ میں حملے ہوئے تھے۔، تب ایک مضبوط فیصلہ لیتے ہوئے ایئر اسٹرائک کا فیصلہ لیا۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی تیار کی جا رہی ہے۔

اس پر کام جاری ہے اور دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی بی ایس ایف کو دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف امن ہو یا جنگ کے لیےہمیشہ وقف رہی ہے اور عالمی وبا کورونا کے دور میں اس نے اپنا تعاون دیا۔ اسی طرح فورس نے ماحولیاتی تحفظ سمیت دیگر کئی عظیم کام کیے ہیں۔

انہوں نے جوانوں کو بہت بہت مبارکباد دیتے ہوئے ان کا حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مالا پروجیکٹ کے ذریعے ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور وزیر اعظم سرحدوں کے محافظوں کے تئیں ہمیشہ حساس رہے ہیں اور مرکزی حکومت نے مسلح افواج کے اہل خانہ کو مکمل صحت کور فراہم کیا ہے، جس کے تحت کارڈ کے ذریعے ان کی خاندان کے افراد آسانی سے اس کا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہفتہ کو بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت تعمیر سڑک سے فورس کی آخری پوسٹ پرآئے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ کتنا بڑا فیصلہ ہے۔