دلیپ کمار کو بالی ووڈ کی خراج عقیدت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-07-2021
 دلیپ کمار کو بالی ووڈ کی خراج عقیدت
دلیپ کمار کو بالی ووڈ کی خراج عقیدت

 

 

شہنشاہ جذبات یوسف خان عرف دلیپ کمار نے آج ساڑھے سات بجے صبح 98 سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کیا۔

ان کے انتقال سے ہندوستانی فلم انڈسٹری کا ایک دور ختم ہوگیا۔چہار جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔۔

یہاں ذیل میں بالی ووڈ کے کچھ اہم اداکار اور اداکاراوں کے تعزیتی پیغامات درج کئے جا رہے ہیں، جو انھوں نے دلیپ کمار کے لیے کہے ہیں۔

امیتابھ بچن

بالی ووڈ کی دُنیا میں بِگ بی کے نام سے مشہور سینئر اداکار امیتابھ بچن نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلیپ کمار کے ساتھ فن کا ایک ادارہ بھی دُنیا سے رخصت ہوگیا ہے۔

امیتابھ بچن نے اپنے  ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’آج دلیپ کمار کے ساتھ فن کا ایک ادارہ بھی چلا گیا ہے۔‘ بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ’جب بھی بھارتی سینما کی تاریخ لکھی جائے گی۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ’جب بھی بھارتی سینما کی تاریخ لکھی جائے گی، وہ ہمیشہ ’دلیپ کمار سے پہلے اور دلیپ کمار کے بعد‘ہوگی۔‘ اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں دلیپ کمار کے اہلخانہ اور عزیزوں کو صبر و جمیل عطا ہو ۔

 

دھرمیندر

 

دھرمیندر نے کہا کہ میں نے آج اپنے بھائی کو کھو دیا ہے۔ میں اس کی یادوں کے سہارے اپنی بقیہ زندگی گزاروں گا۔

سلمان خاں

ایک بہترین اداکار، ہندوستانی سنیما نے نہ کبھی دیکھا ہے اور نہ کبھی دیکھیں گے۔

اکشے کمار

دنیا کے لئے بہت سے دوسرے ہیرو ہوسکتے ہیں۔ تاہم ہم اداکاروں کے لئے دلیپ کمار تنہا ہیرو تھے۔ دلیپ کمار سر نے ہندوستانی سنیما کا ایک پورا دور اپنے ساتھ لے لیا ہے۔۔ 

اجے دیوگن

میں نے ان کے ساتھ بہت سے لمحات بتائے ہیں، جن میں کچھ ذاتی بھی ہیں،پھر بھی میں ذاتی طور ان کے انتقال کے لیے میں تیار نہیں تھا۔