شیخ ابوبکر کی سوانح حیات کی شارجہ عالمی کتب میلے میں رونمائی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 11-11-2026
شیخ ابوبکر  کی سوانح حیات  کی شارجہ عالمی کتب میلے میں رونمائی
شیخ ابوبکر کی سوانح حیات کی شارجہ عالمی کتب میلے میں رونمائی

 



کالی کٹ ؍شارجہ (عبدالکریم امجدی )

گرانڈ مفتی آف انڈیا اور جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے بانی ومہتمم اور شیخ زاید پیس فورم کے چیئرمین شیخ ابوبکر احمد کی سوانحِ حیات پر مشتمل انگریزی کتاب ’One Time, One Life‘ (ایک وقت، ایک زندگی) کی 45ویں شارجہ بین الاقوامی کتب میلے میں رونمائی عمل میں آئی۔ اس موقع پر ادبی، علمی، اشاعتی اور صحافتی حلقوں کی ممتاز شخصیات موجود تھیں۔معروف ادیب احمد المشغتل نے ابوظہبی حکومت کے چیف لائبریرین بشیر بکی کی خدمت میں کتاب کا نسخہ پیش کرکے اس کی رسمِ اجراء انجام دی۔
تقریب میں کالی کٹ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور معروف مؤرخ ڈاکٹر کے۔ کے۔ این۔ گروپ، الشفاء میڈیکل گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم، روزنامہ سراج کے مدیر شریف کاراسری اور فلورا حسن حاجی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ دہلی کے معروف اشاعتی ادارے میجک مون پبلشرز کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والی اس کتاب کے مصنف سلام کولیّکل ہیں۔ کتاب میں شیخ ابوبکر احمد کی حیات و خدمات اور ان کے علمی و سماجی سفر کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے۔ بالخصوص دینی علوم، تعلیمی میدان اور سماجی فلاح و بہبود کے شعبوں میں ان کی نمایاں خدمات کا احاطہ کیا گیا ہے۔کتاب پندرہ ابواب پر مشتمل ہے، جس کا پیش لفظ ڈاکٹر انیل سیٹھی نے تحریر کیا ہے۔ یاسر عرفات، شبیر ایم۔ کے۔، ڈاکٹر احمد جنید این۔ پی۔ اور عدیلہ حسین نے معاون مصنفین کی حیثیت سے اپنی علمی و قلمی خدمات پیش کی ہیں