بہارانٹرمیڈیٹ کارزلٹ،سبھی ٹاپرلڑکیاں،مسلم طلبہ کی اچھی کارکردگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-03-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

پٹنہ: بہار بورڈ انٹرمیڈیٹ 2021 کارزلٹ آگیا ہے۔ بہار اسکول اکزامینیشن کمیٹی (بی ایس ای بی) نے کلاس 12 ویں (انٹرمیڈیٹ) امتحانات کے نتائج کا آج اعلان کردیا۔ پورے بہار سے لگ بھگ 13 لاکھ طلباء اور ان کے والدین اس نتیجے کے منتظر تھے۔ سائنس ، آرٹس ، کامرس کے نتائج آئے ہیں۔سبھی پرچوں میں لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔

اسی طرح مسلم اسٹوڈنٹس نے بھی اچھا رزلٹ کیاہے۔ سائنس کی ٹاپر ہیں سونالی کماری ، بہار شریف (نالندہ)جنھوں نے471نمبرحاصل کئے ہیں۔تیسرے نمبرپرمحمد شکیب ، موتیہاری ہیں جنھوں نے 469نمبرحاصل کئے ہیں۔ کامرس کی ٹاپرہیں سگندھا کماری ،( اورنگ آباد) جنھیں471نمبرملے ہیں جب کہ دوسرے نمبر پرمحمد چاند ، (کشن گنج۔ 470)تیسرے نمبرپر محمد احتشام ، (کشن گنج۔ 468)اور چوتھے نمبرپر۔شمیمہ بانو ، (اورنگ آباد۔ 467)ہیں۔ آرٹس کی ٹاپرمدھوبھارتی ہیں۔