بھاوینا پٹیل کی کامیابی پورے ملک کے لیے تحریک:مودی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-08-2021
بھاوینا پٹیل کی کامیابی پوری ملک کے لیے تحریک:مودی
بھاوینا پٹیل کی کامیابی پوری ملک کے لیے تحریک:مودی

 

 

نئی دہلی 

وزیر اعظم نریندرمودی نے ٹوکیو پیرالمپکس کے خواتین ٹیبل ٹینس مقابلے کے فائنل میں پہنچنے والی بھاوینا پٹیل کے شاندار کھیل کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے ہفتہ کے روزایک ٹویٹ پیغام میں کہا ’’بھاوینا پٹیل مبارک ہو ، آپ نے شاندار کھیلا ۔ پورا ملک آپ کی کامیابی کی تمنا کر رہا ہے اور کل آپ کے لیے خوشی منائے گا ۔

بغیر کسی دباؤ کے اپنا بہتریں مظاہرہ کرو ۔ آپ کی کامیابی پورے ملک کے لیے ایک تحریک ہے‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ بھاوینا پٹیل نے ٹوکیو میں کھیلے جا رہے پیرالمپک ٹیبل ٹینس کے ویمن سنگلز زمرے کے سیمی فائنل میں چین کی ژانگ میاوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔

پیرالمپک ٹیبل ٹینس کے فائنل میں پہنچنے والی وہ ہندوستان کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔