بارہ بنکی: خوفناک سڑک حادثہ، 18 ہلاک ۔ معاوضہ کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-07-2021
بارہ بنکی میں سڑک حادثہ
بارہ بنکی میں سڑک حادثہ

 

 

بارہ بنکی،28 جولائی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں رام سنیہی گھاٹ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں کم سے کم اٹھارہ افراد کی موت ہوگئی جبکہ 19 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس سپرنٹنڈٹ جمنا پرساد کے مطابق لکھنئو اجودھیا قومی شاہراہ پر منگل اور بدھ کی شب تقریبا ایک بجے یہ حادثہ اس وقت ہواجب ہریانہ سے بہار جارہی ایک ڈبل ڈیکر بس کے ایکسل ٹوٹ جانے سے کلیانی ندی کے پل پر کھڑی تھی کہ پیچھے آرہے ایک تیز رفتار ٹرک نے بس کو ٹکر ماردی ۔

اس حادثہ میں 11 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سات افراد نے ضلع اسپتال مین دم توڑ دیا۔ حادثہ میں زخمی مسافروں کا علاج بارہ بنکی ضلع اسپتال اور لکھنئو کے ٹراما سینٹر کیا جارہاہے، جن میں 15 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

بس ہریانہ سے بہار جارہی تھی۔ خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

حادثے کے بعد ، بارابنکی انتظامیہ نے کنٹرول روم نمبر جاری کردیا ہے۔ متاثرین کے اہل خانہ اور رشتہ دار رابطہ کرسکتے ہیں - 9454417464۔ اوور لوڈنگ کی وجہ سے بس کا ایکسل ٹوٹ گیا یہ حادثہ بارابنکی کے تھانہ رامسنہی گھاٹ میں پیش آیا۔ بس میں تقریبا 130 مسافر سوار تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ حصار میں خراب ہونے والی ایک اور ایک بس کے مسافر بھی اس میں سوار ہوگئے تھے۔ زیادہ بوجھ کے باعث بس کا ایکسل ٹوٹ گیا۔ اس کو ٹھیک کرنے کے لئے ، ڈرائیور نے شاہراہ پر واقع کلیانی ندی پل پر بس کھڑی کردی تھی۔

مسافر نیند محسوس کر رہے تھے لہذا وہ بس کے نیچے اور آس پاس لیٹ گئے۔ ساڑھے گیارہ بجے لکھنؤ سے آنے والا تیز رفتار ٹریلر نے بس کو ٹکر ماری۔

اس حادثہ میں 11 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سات افراد نے ضلع اسپتال مین دم توڑ دیا۔ حادثہ میں زخمی مسافروں کا علاج بارہ بنکی ضلع اسپتال اور لکھنئو کے ٹراما سینٹر کیا جارہاہے، جن میں 15 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ضلع بارہ بنکی میں سڑک حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین کو وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے 2۔ 2لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ، 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ۔2 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50،50 ہزار روپے دینے کی منظوری دے دی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے سڑک حادثہ میں تقریباً ڈیڑھ درجن افراد کی ہلاکت پر غم کا اظہار کیا تھا اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی تھی۔ (ایجنسی ان پٹ )