دہلی کے سروج اسپتال میں مریضوں کے داخل کرنے پر پابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-04-2021
 سروج اسپتال نے آکسیجن گیس کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو داخل کرنا بند کر دیا ہے
سروج اسپتال نے آکسیجن گیس کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو داخل کرنا بند کر دیا ہے

 

 

 نئی دہلی

قومی دارالحکومت سروج اسپتال نے آکسیجن گیس کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو داخل کرنا بند کر دیا ہے۔

اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ تمام بیڈ بھر گئے ہیں۔ علاوہ ازیں آکسیجن کی کافی قلت ہے، لہٰذا ہم مریضوں کا داخلہ بند کر رہے ہیں ۔

سروج اسپتال میں ابھی 141 مریض داخل ہیں۔ اس سے پہلے اسپتال نے جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ سے آکسیجن کی سپلائی کے لیے ہدایت دیے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔