اتراکھنڈ کی گورنر بے بی رانی موریہ اپنے عہدے سے مستعفی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-09-2021
اتراکھنڈ کی گورنر بے بی رانی موریہ  اپنے عہدے سے مستعفی
اتراکھنڈ کی گورنر بے بی رانی موریہ اپنے عہدے سے مستعفی

 


آواز دی وائس، دہرادون

اتراکھنڈ کی گورنر بے بی رانی موریہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

گورنر کے سکریٹری بی کے سنت نے بتایا کہ موریہ نے صدر رام ناتھ کووند کو اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔

انہوں نے دو دن پہلے ہی نئی دہلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی تھی۔
اس کے بعد سے ان کے استعفی کے بارے میں بحث تیز ہونے لگی۔

موریہ نے اتراکھنڈ کے گورنر کی حیثیت سے تین سال مکمل کیے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات لڑ سکتی ہیں۔ موریہ آگرہ کی میئر رہ چکی ہیں۔