بابل سپریو کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-09-2021
 بابل سپریو کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات
بابل سپریو کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات

 

 

کولکتہ :بھارتیہ جنتا پارٹی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے سابق مرکزی وزیر بابل سپریو نے پیر کو بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سی ایم ممتا سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ ممتا بنرجی نے مجھے ترنمول خاندان میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں دل سے کام کروں اور دل سے گانے گاؤں۔

بابل سپریو نے کہا کہ میں پارٹی تبدیل کرکے کوئی تاریخ نہیں بنا رہا ہوں۔ میں وزیر اعلیٰ ممتا اور ابھیشیک بنرجی کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں آسنسول سے رکن پارلیمنٹ ہوں۔

میں بدھ کو دہلی جاؤں گا ، اگر اسپیکر نے مجھے وقت دیا تو میں اسی دن اس عہدے سے استعفیٰ دوں گا۔