آسٹریلیا نے دی کوویکسن کومنظوری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-11-2021
آسٹریلیا نے دی کوویکسن کومنظوری
آسٹریلیا نے دی کوویکسن کومنظوری

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

ہندوستان کی دیسی ویکسین کو ویکسین(Covaxin) کو آسٹریلیا حکومت کی جانب سے منظوری مل گئی ہے۔

اب اس ویکسین کو لگوانے کے لوگ آسٹریلیا کا سفر کرسکتے ہیں۔

 اب کوئی بھی ہندوستانی جس نے اس ویکسین کو لگایا ہے وہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ آسٹریلیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ انہیں14 دنوں تک قرنطینہ میں نہیں رہنا پڑے گا۔

آسٹریلوی حکومت نے یہ فیصلہ کوویکسین(Covaxin)پرڈبلیوایچ اوکے اجلاس سے صرف 2 دن پہلے کیا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا اجلاس 3 نومبر2021 کو ہونے والا ہے۔

کوویکسین بنانے والی بھارت بائیوٹیک کمپنی کو امید ہے کہ اس میٹنگ میں ڈبلیو ایچ او ان کی ویکسین کو ہنگامی طور پر منظوری مل جائے گی۔