وزیر اعظم نریندر مودی کی گردوارہ سیس گنج صاحب میں حاضری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-05-2021
مودی کی حاضری
مودی کی حاضری

 

 

نئی دہلی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گردوارہ سیس گنج صاحب میں حاضری دی۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ شری گرو تیغ بہادر جی کی قربانیوں کو نہیں بھلا سکتے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شری گورو تیغ بہادر جی کے 400 ویں پرکاش پرب کے موقع پر انہیں سلام عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نےٹوئیٹر پر کہا گورو تیغ بہادر جی کے 400 ویں پرکاش پرب کے خصوصی موقع پر، میں ان کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وہ دبے کچلوں کی خدمت کرنے کے لئے اپنے حوصلے اور اپنی کوششوں کے لئے دنیابھر میں ایک قابل احترام شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ظلم اور ناانصافی کے خلاف سر جھکانے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کی عظیم قربانی متعدد افراد کو طاقت اور حوصلہ فراہم کرتی ہے۔‘‘

awazurdu