اشوک والیا کا کورونا سے انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-04-2021
کورونا کا شکار
کورونا کا شکار

 

 

  نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) دلی کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک والیا کا کورونا انفکیشن کے سبب جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ ریاستی کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ ڈاکٹر والیا کچھ دن قبل کورونا سے متاثر پائے گئے تھے اور اس کے بعد انہیں یہاں اپول اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر والیا دلی حکومت میں مسلسل 15 برس تک وزیر رہے اور اس وقت کی وزیراعلی شیلا دکشت کے خاص اور قابل اعتماد تھے۔ انہوں نے دلی میں کانگریس کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ پیشے سے ڈاکٹر، ڈاکٹر والیا چار بار دلی اسمبلی کے رکن رہے۔ انہوں نے سال 1993 میں سیاست میں داخلہ کیا اور دلی حکومت میں تعلیم، صحت اور خزانہ کی وزارت جیسے اہم عہدوں پر کم کیا۔