اویسی سکیورٹی قبول کرلیں شاہ نے کی التجا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
اویسی سکیورٹی قبول کرلیں شاہ نے کی التجا
اویسی سکیورٹی قبول کرلیں شاہ نے کی التجا

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو راجیہ سبھا میں رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ کے بارے میں ایک بیان دیا ہے۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ اویسی کو درپیش سیکورٹی خطرے کا اندازہ لگایا گیا ہے اور انہیں بلٹ پروف کار کے ساتھ زیڈ زمرہ کی سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم اویسی نے سیکورٹی لینے سے انکار کر دیا ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ 'میں ایوان کے ذریعے ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سکیورٹی ضرور لیں۔  

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جب اویسی کا قافلہ سجریسی ٹول پلازہ پہنچا تو دو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ اس واقعے میں اویسی کی گاڑی پر گولیوں کے تین نشانات پائے گئے ہیں۔ آئی پی سی کی دفعہ 307 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا  ہے کہ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کو اویسی کے کسی پروگرام کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

اس ضمن میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزمین کے پاس دو پستول سمیت ایک گاڑی ضبط کی گئی ہے، جس کا استعمال اویسی پر حملے کے لیے کیا گیا تھا۔