جب تک پارلیمنٹ چلے گی،کسان سنسندجاری رکھیں گے:راکیش ٹکیت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 24-07-2021
جب تک پارلیمنٹ چلے گی،کسان سنسندجاری رکھیں گے:راکیش ٹکیت
جب تک پارلیمنٹ چلے گی،کسان سنسندجاری رکھیں گے:راکیش ٹکیت

 

 

نئی دہلی

کسان لیڈر راکیش ٹکیت کا کہناہے کہ پچھلے آٹھ مہینوں سے ہم دہلی کے آس پاس بیٹھے ہیں، ہم نے ہر طرح سے پروگرام کرکے دیکھ لیا اور یہ (کسان سنسد) بھی اسی پروگرام کا ایک حصہ ہے۔ جب تک پارلیمنٹ سیشن جاری رہے گا تب تک 'کسان سنسد' جاری رہے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب بھی ہم کال کرتے ہیں پورا ملک اس تحریک کے ساتھ شامل ہو جاتا ہے اور جب ضرورت پڑے گی تو پھر سے ٹریکٹر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پھر احتجاج ہوگا۔ ہمارے پاس ایک نظریاتی انقلاب ہے۔راکیش ٹکیت کا کہنا تھاکہ اگر حکومت بے شرم ہو جائے اور تحریک کو نہ مانے تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔

ہماری تحریک جاری رہے گی۔ کسان نہ تو کمزور تھا نہ وہ ہے اور نہ ہی ہوگا۔ ہم پورے ملک میں جائیں گے۔ 16 ریاستوں میں جا چکے ہیں۔ باقی ریاستوں میں بھی جائیں گے اور اپنی بات عوام کے سامنے رکھیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کے ذریعہ منظور شدہ قانون واپس کیا جائے۔ پارلیمنٹ کو نجی کمپنیاں چلائے یہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

نئے زرعی قوانین کی واپسی تک تحریک ختم نہیں ہوگی۔

راکیش ٹکیت کا کہنا ہے کہ سب لوگ ایک ساتھ ہیں، پورے ملک کا کسان ساتھ ہے۔ پورے ملک کے کسان اکٹھے ہیں، وقت آتا رہے گا اور بتاتے رہیں گے۔انھوں نے کوئی سیاسی پارٹی بنانے اور الیکشن لڑنے کے مفروضے سے بھی انکارکیانیزکسی سیاسی پارٹی کی حمایت نہ کرنے کے عہد کو دہرایا۔