آریان خان کو قیدی نمبراین 956

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-10-2021
آریان خان کو قیدی نمبر مل گیا
آریان خان کو قیدی نمبر مل گیا

 

 

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو جیل میں قیدی نمبر مل گیا۔

ممبئی کی عدالت کی طرف سے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ہونے اور آرتھر جیل منتقلی کے بعد آریان خان کو قیدی نمبر مل گیا۔ منشیات کیس میں 3 اکتوبر کو حراست میں لیے گئے آریان خان کو آرتھر جیل ممبئی میں قیدی نمبر این  956 مل گیا ہے۔

آریان خان جیل میں ذہنی الجھ کا شکار ہوچکے،  جیل کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ آریان خان کو قیدی نمبراین  956  جمعرات کے روز الاٹ کیا گیا۔ دوسری طرف آریان خان کی فیملی نے اُن کے لیےساڑھے 4 ہزار روپے بھجوائے ہیں،جو جیل حکام کو مل گئے ہیں۔

آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ آریان خان کی فیملی طرف سے بھجوائے گئے ساڑھے 4 روپے کے منی آرڈر پر 11 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔ فیملی نے یہ رقم آریان خان کے کینٹین اخراجات کے لیے بھجوائی ہے، جیل قواعد کے مطابق ایک قیدی کو ہر ماہ ساڑھے 4 ہزار روپے ہی بھجوائے جاسکتے ہیں۔