نئی دہلی: سپریم کورٹ میں پیر کو تین نئے ججوں کی تقرری کی گئی، جس کے بعد اعلیٰ عدالت میں کام کرنے والے ججوں کی تعداد بڑھ کر 37 ہوگئی ہے۔ یہ منظور شدہ تعداد 38 سے ایک کم ہے۔ مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال کے مطابق گجرات ہائی کورٹ کی چیف جسٹس جسٹس سنیتا اگروال، دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس دیویندر کمار اپادھیائے اور تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اپریش کمار سنگھ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔
میگھوال نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے ان تقرریوں کا اعلان کیا۔ سپریم کورٹ کے کالجیم نے 28 ستمبر کو ان تینوں ناموں کی سفارش کی تھی۔ سپریم کورٹ میں اس وقت 34 جج کام کر رہے ہیں۔ تینوں نئے ججوں کے باضابطہ طور پر حلف لینے کے بعد عدالت میں ججوں کی تعداد بڑھ کر 37 ہوجائے گی۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف انڈیا سمیت ججوں کی کل 38 منظور شدہ نشستیں ہیں۔ سپریم کورٹ ترمیمی قانون 2026 کے بعد حال ہی میں ججوں کی منظور شدہ تعداد 34 سے بڑھا کر 38 کی گئی ہے۔