آپ ایم ایل اے کی مہنگی کار پر اٹھنے لگےسوال

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 06-05-2022
آپ ایم ایل اے کی مہنگی کار پر اٹھنے لگےسوال
آپ ایم ایل اے کی مہنگی کار پر اٹھنے لگےسوال

 

 

چنڈی گڑھ: عام آدمی پارٹی کے ایک ایم ایل اے کی پرتعیش زندگی ان دنوں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ اس کا سبب یہ بھی ہے کہ عام آدمی پارٹی صاف ستھری سیاست کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔ دراصل لدھیانہ ویسٹ سے ایم ایل اے گرپریت گوگی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں گوگی پیلے رنگ کی پورشے کار میں سوار نظر آ رہے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ گوگی کا چرچا اس لیے بھی زوروں پر ہے کیونکہ گزشتہ پنجاب اسمبلی انتخابات میں دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے کئی غریب امیدواروں کو میدان میں اتارا اور انہیں اپنی پارٹی کا پوسٹر بوائے بھی بنایا۔ کیجریوال کا ایسا پرچار بھی بہت کارآمد ثابت ہوا اور پنجاب کے انتخابی نتائج میں آپ نے 92 سیٹیں جیت لیں۔

پارٹی کے غریب امیدواروں میں گرپریت گوگی بھی شامل تھے ۔ دراصل الیکشن کے دوران گوگی بجاج کے پرانے اسکوٹر پر اپنی نامزدگی کرنے آئے تھے۔ اس دوران گرپریت گوگی نے بھی کافی سرخیاں بنائیں تھیں۔ اسی دوران ان کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ پیلے رنگ کی پورشے کار میں سرکاری دفتر سے نکلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایسے میں اب وہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ سوال اٹھنے لگا ہے کہ آخر وہ راتوں رات اتنے امیر کیسے ہوگئے؟

 

کانگریس لیڈر کرشنا الوارو نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، "نامزدگی کے لیے اسکوٹر اور الیکشن جیتنے کے بعد کروڑوں کی کار، ایسے عام لوگ صرف عام آدمی پارٹی میں پائے جاتے ہیں!"

 

دوسری طرف پنجاب بی جے پی کے رہنما اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ترون چُگ نے اس ویڈیو کو ٹویٹ کیا اور لکھا، "واہ رے اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی... انتخابات سے پہلے اسکوٹر - جیتنے کے بعد کروڑوں کی کار، لدھیانہ ویسٹ کے ایم ایل اے گرپریت گوگی جی پورچے پہنچے۔ کار میں ان کا دفتر… یہ وہی شخص ہے جو سکوٹر پر اپنی نامزدگی بھرنے گیا تھا۔ دھوکہ دہی کا یہ کھیل زیادہ دن نہیں چلے گا۔" اس کے علاوہ بی جے پی یوتھ ونگ کے قومی سکریٹری تجیندر سنگھ بگا نے انہیں نشانہ بنایا اور ان کا ویڈیو ٹویٹ کیا اور لکھا کہ 'اب عام آدمی کروڑوں کی گاڑی بھی نہیں چلا سکتا؟'