ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظرثانی کا اعلان

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 05-11-2026
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظرثانی کا اعلان
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظرثانی کا اعلان

 



نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے جمعرات کو اروناچل پردیش، چنڈی گڑھ، دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو، میزورم، اڈیشہ اور سکم میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی مختصر نظرثانی (ایس ایس آر) کا اعلان کیا ہے۔ اس نظرثانی کا مقصد اہل ووٹروں، خاص طور پر نوجوانوں اور پہلی بار ووٹ ڈالنے والے افراد کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنا ہے۔

اس کے علاوہ یکم اپریل، یکم جولائی اور یکم اکتوبر 2027 کو 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے نوجوانوں کو بھی پیشگی درخواست دینے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر لسٹوں کا مسودہ 30 نومبر کو شائع کیا جائے گا، جب کہ حتمی ووٹر لسٹ 21 جنوری 2027 کو جاری ہوگی۔ کمیشن نے متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کو ہدایت دی ہے کہ اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے مناسب تعداد میں عملے اور ضروری وسائل کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔