کتاب، قاری اوراشاعتی اداروں کے درمیان سرگرم رشتہ ضروری ہے۔ہمایعقوب

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 21-09-2026
 کتاب، قاری اوراشاعتی اداروں کے درمیان سرگرم رشتہ ضروری ہے۔ہمایعقوب
کتاب، قاری اوراشاعتی اداروں کے درمیان سرگرم رشتہ ضروری ہے۔ہمایعقوب

 



لکھنؤ: کتاب اور قاری کے درمیان اشاعتی ادارے رابطے کا سبب بنتے ہیں۔ہمارے کیمپس کے رفقامختلف النوع صلاحیتوں کے مالک ہیں،جس کااندازہ علمی دنیا کو ان کی کتابوں اور مضامین سے ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مانو لکھنؤ کیمپس کی انچارج پروفیسر ہمایعقوب نے نامک پبلیکیشنز کے عہدیداران سے کیمپس میں ایک تعارفی تقریب کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ اس کیمپس کے کئی اساتذہ کی کتابیں نامک پبلی کیشنز نے شائع کی ہیں،جس کی خاطر خواہ پذیرائی کی جارہی ہے۔

نامک پبلی کیشنز کی ڈائریکٹر انجم عامر خاں نے اپنے ادارہ کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ تین سال پہلے ہی ہم نے اشاعتی دنیا میں قدم رکھا تھا۔اب تک ہم تقریباً دوسو ٹائٹل شائع کرچکے ہیں۔ ادارہ کی پہلی کتاب کلیات اقبال کی شکل میں شائع کی گئی تھی۔انھوں نے کہا کہ ہم مصنفین کو رائلٹی بھی دیتے ہیں۔اب تک متعدد ادیبوں کو رائلٹی دی جاچکی ہے۔آج ہم آپ کے کیمپس کے استاد اور مشہور شاعر وادیب ڈاکٹر عمیر منظر کو ان کی کتاب ”کیسے انھیں بھلائیں“پر ان کو رائلٹی پیش کررہے ہیں۔اس موقع پر صاحب کتاب ڈاکٹر عمیر منظر نے شکریہ اداکرتے ہوئے اسے ایک خوش گوار تجربہ قرار دیا۔چونکہ نامک پبلکیشنزکتاب کے بیشتر میلوں میں شرکت کرتا ہے اس لیے کتابیں لوگوں تک بآسانی پہنچ جاتی ہیں۔اور یہی ان کا سب سے بڑا امتیاز ہے۔
اس موقع پر جلسے کی نظامت کرتے ہوئے ڈاکٹر نور فاطمہ نے مصنف اور ادارے دونوں کو مبارک باد پیش کی۔انھوں نے کہا کہ عمیر منظر کے خاکوں کی دنیا میں ظاہر سے کہیں زیادہ باطن کی کارفرمائی ہے۔جو دلچسپ بھی ہے اور حیرت انگیز بھی۔اس موقع پر کیمپس کے اساتدہ اورریسرچ اسکالر موجو د تھے۔ انھوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور مبارک باد پیش کی۔