آزادی کا امرت مہوتسو: فٹ انڈیا فریڈم رن میں حصہ لیں : انوراگ ٹھاکر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-08-2021
فٹ انڈیا رن کے لیے اپیل
فٹ انڈیا رن کے لیے اپیل

 

 

نئی دہلی : کھیلوں کے مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر نے عوام سے دوڑ میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ 75ویں یوم آزادی ”آزادی کاامرت مہوتسو“ کے موقعے پر صحت مند بھارت آزادی کی دوڑ دوئم منعقد کی جا رہی ہے۔ کہیںبھی، کسی بھی وقت دوڑنے کے تصور کے ساتھ عوام جسمانی یا ورچوئل دوڑ میں حصہ لے سکتےہیں تاکہ وہ موٹاپے، سستی، دباؤ، گھبراہٹ اور دیگر بیماریوں سے آزادی حاصل کر سکیں۔ اِس برس 13 اگست سے دواکتوبر تک فٹ انڈیا فری ڈم رن منعقد کی جا رہی ہے جس کا مقصد جن بھاگیداری سے جن آندولنہے۔ عوام اپنی پسند کا کوئی بھی راستہ چن سکتے ہیں اور اپنی رفتار سے دوڑ سکتے ہیں۔فٹ انڈیا ویب سائٹ پر افراد کے لیے جمعہ سے رجسٹریشن کھلے گا۔