الہان عمر کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ، ہندوستان کی شدید تنقید

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-04-2022
الہان عمر کا مقبوضہ  کشمیر کا دورہ، ہندوستان کی شدید تنقید
الہان عمر کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ، ہندوستان کی شدید تنقید

 

 

نئی دہلی:امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا ہے اور کہا کہ ’اس مسئلے پر امریکہ کو مزید توجہ دینی چاہیے۔ الہان عمر کا دورہ کسی امریکی رکن کانگریس  کے اس دورہ  اور بیان پر ہندوستان  نے غصے کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ’میں صرف اتنا کہوں گا کہ اگر ایسا سیاست دان گھر میں اپنی تنگ نظر سیاست کرنا چاہے تو یہ اس کا کاروبار ہے۔‘ ’لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس دورے میں ہماری علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔‘

الہان عمر نے دورے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نہیں مانتی کہ اس (کشمیر) کے بارے میں اس حد تک بات کی جا رہی ہے جس کی کانگریس بلکہ انتظامیہ کو بھی ضرورت ہے۔ امریکی رکن کانگریس منگل کو پاکستان پہنچی تھیں اور انہوں نے متعدد پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات کی ۔