اندور:وارث پٹھان کے چہرے پرپھینکی گئی سیاہی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
اندور:ایم آئی ایم کے رہنما وارث پٹھان کے چہرے پرپھینکی گئی سیاہی
اندور:ایم آئی ایم کے رہنما وارث پٹھان کے چہرے پرپھینکی گئی سیاہی

 


آواز دی وائس، اندور

 آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رہنما وارث پٹھان کے چہرے پر آج یہاں نامعلوم فر د نے سیاہ کالک پوت دی ۔

وہ آج مدھیہ پردیش میں کھجرانہ درگاہ پہنچے تھے۔ جب وہ درگاہ سے نکل رہے تھے اچانک ایک نامعلوم شخص نے ان کے چہرے پرکالک پوت دی اور اس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) سمپت اپادھیائے نے بتایا کہ اس واقعہ میں صدام (32) کے طور پر شناخت کیے گئے ایک مقامی کے کردار کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

صدام کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور اس حرکت کے پیچھے سازش کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق صدام کے ہاتھ میں چائے کے برتن میں سیاہی تھی اور جیسے ہی پٹھان درگاہ سے باہر نکلے ، اس نے ان پر سیاہی پھینک دی۔

اس سے قبل پارٹی کارکنوں اور حامیوں کی طرف سے اندور ہوائی اڈے پر اے آئی ایم آئی ایم لیڈروارث پٹھان کا استقبال کیا گیا۔

انہوں نے شہر میں سالارملت چیریٹیبل اسپتال کا بھی افتتاح کیا۔