فاروق عبداللہ کے بعدعمر عبداللہ بھی ہوگئے کورونا پازیٹیو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-04-2021
ابا کے بعد بیٹا بھی زد  میں
ابا کے بعد بیٹا بھی زد میں

 

 

سری نگر،نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بعد ان کے فرزند عمر عبداللہ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہےعمر عبداللہ نے اس کی تصدیق اپنے ایک ٹویٹ میں کی ہے-

انہوں نے لکھا: 'میں ایک سال تک اس وائرس سے خود کو بچانے میں کامیاب رہا لیکن بالآخر اس نے مجھے متاثر کر ہی دیا۔ آج دوپہر کو میری کورونا وائرس رپورٹ مثبت آئی ہے۔ مجھ میں اس وبا کی کوئی ظاہری علامتیں نہیں ہیں۔