اداکار پونیتھ راجکمار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-10-2021
اداکار پونیتھ راجکمار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
اداکار پونیتھ راجکمار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

 

 

 چنئی:  سُپر اسٹار پونیتھ راجکمار مبینہ طور پر اپنی جِم میں ورزش کر رہے تھے جب وہ اچانک گر گئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اُنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا لیکن وہ بچ نہ سکے اور دُنیا سے کوچ کرگئے۔ 46 سالہ اداکار کی اچانک موت کی خبر نے بھارتی فلم انڈسٹری کو دھچکا دیا ہے جبکہ اداکار کے کئی دوست اور ساتھی فنکار اسپتال کے احاطے میں پہنچ گئے ہیں۔

پونیتھ کے بڑے بھائی شیوا راجکمار اور دیگر اہلخانہ بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ پاور اسٹار کے نام سے مشہور، پونیتھ راجکمار کو ایک ناقابل یقین حد تک شہرت ملی، اُن کی بطور فلم پروڈیوسر کی کوششوں کو بھی زبردست پذیرائی ملی۔