ٹیکہ کاری مہم میں تیزی،اب تک78 کروڑ 66 لاکھ سے زیادہ ویکسینیشن

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 29-09-2021
ٹیکہ کاری مہم میں تیزی،اب تک78 کروڑ 66 لاکھ سے زیادہ ویکسینیشن
ٹیکہ کاری مہم میں تیزی،اب تک78 کروڑ 66 لاکھ سے زیادہ ویکسینیشن

 

 

نئی دہلی: ملک گیر کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے ہیں۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز یہاں جاری اعدادوشمار میں بتایا کہ کہا کہ ٹیکہ کاری مہم تیزی سے جاری ہے اور مجموعی ٹیکہ کاری 78 کروڑ 66 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔

وزارت نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران کووڈ کے 18 ہزار 870 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اورفی الوقت صحتیاب ہونے والوں کی شرح 97.83 فیصد ہے ۔

ملک میں 2،82،520 کووڈ مریض زیرعلاج ہیں ، جو کل کیسز کا 0.84 فیصد ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 54،13،332 ٹیکے لگانے کے ساتھ ملک کی کووڈ ٹیکہ کاری آج صبح سات بجے تک 87،66،63،490 ہو گئی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 178 پچھلے کووڈ مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اب تک 3،29،86،180 افراد کووڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)