دہلی میں بجلی سبسڈی کے لیے آدھار کی تصدیق لازمی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 13-10-2026
دہلی میں بجلی سبسڈی کے لیے آدھار کی تصدیق لازمی
دہلی میں بجلی سبسڈی کے لیے آدھار کی تصدیق لازمی

 



نئی دہلی: دہلی حکومت نے بجلی سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کے لیے آدھار کی تصدیق لازمی کر دی ہے۔ یہ فیصلہ سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور سرکاری خزانے پر پڑنے والے اضافی بوجھ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، فروری 2026 تک دہلی حکومت کی بجلی سبسڈی پر خرچ ہونے والی رقم 4,037.63 کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی۔

مالی سال 2026-27 کے لیے حکومت نے اس مد میں 3,500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ دہلی میں بجلی صارفین کی تعداد گزشتہ ایک دہائی کے دوران تقریباً 40 فیصد بڑھ کر 73 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2024-25 میں دہلی کے تقریباً 73 لاکھ گھریلو بجلی صارفین میں سے لگ بھگ 84 فیصد، یعنی 52.3 لاکھ صارفین نے سبسڈی کا فائدہ اٹھایا۔ مالی سال 2025-26 میں یہ تعداد بڑھ کر 55 لاکھ ہو گئی، جو مجموعی گھریلو صارفین کا تقریباً 87 فیصد ہے۔

دہلی حکومت کی اسکیم کے تحت صارفین کو ہر ماہ 200 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے۔ وہیں، 201 سے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 50 فیصد سبسڈی دی جاتی ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ حد 800 روپے ماہانہ ہے۔