عالمی ہوم یونانی میڈیسن پر راجدھانی میں ہوگا بڑا پروگرام

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-01-2023
 عالمی ہوم یونانی میڈیسن  پر راجدھانی میں ہوگا بڑا پروگرام
عالمی ہوم یونانی میڈیسن پر راجدھانی میں ہوگا بڑا پروگرام

 

  :

نئی دہلی:  طب یونانی کی ترقی و فروغ کے تعلق سےورلڈ یونانی میڈیسن ڈے کے موقع پر پروگرام کا انعقاد کیا جائے ـجس کی تیاریوں کے تعلق سے أل انڈیا یونانی طبّی کانگریس فارمیسی ونگ کی ایک میٹنگ دریاگنج نئی دہلی میں منعقد ہوئی- جس کی صدارت ڈاکٹر حبیب اللہ چیف میڈیکل آفیسر، تہاڑ جیل نے کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے حکیم عزیز الرحمن بقائی سربراه) بقائی دواخانہ نے شرکت فرمائی۔

اس اہم نشست میں تنظیم کے روح رواں اور قومی سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں تھے۔میٹنگ میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ عالمی یوم یونانی میڈیسن کے موقع پر حسب سابق 12 فروری کو کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا، نئی دہلی میں ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد ہوگا جس کی تیاریوں کے تعلق سے تبادلہ خیال ہوا۔

منتظمہ کمیٹی کے اراکین کے درمیان تقسیم کار کے تعلق سے ذمہ داریاں دی گئیں۔ اس موقع پر یادگاری مجلہ کی طباعت بھی کرائی جائے گی بالخصوص طب یونانی کے میدان میں نمایاں کام کرنے والے معزز حضرات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز اور توصیفی سند سے نوازا جائے گا۔

میٹنگ میں فارمیسی ونگ کے قومی صدر حکیم ارباب ،الدین، قومی نائب صدر حکیم اعجاز احمد اعجازی جنرل سکریٹری حکیم عزیر بقائی نائب سکریٹری حکیم محمد نعیم ،رضا، صوبائی صدر (دہلی) ڈاکٹر محمد شکیل، نائب صدر حکیم مولانا محمد مرتضی ٹریزرر حکیم عطاء الرحمن اجملی اور ڈاکٹر جنید عارف نے اظہار خیال کیا۔ تنظیم کے قومی سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے اپنے پیغام میں ملک بھر کے اراکین تنظیم کو اس پروگرام کو کامیاب بنانے اور سبھی ابلیان طب کو اس اہم پروگرام میں شرکت کی

درخواست کی۔ بعد ازاں صدر مجلس نے پروگرام کی تیاریوں کے تعلق سے اہم امور پر خطاب فرمایا۔ اخیر میں قومی صدر فارمیسی ونگ نے سبھی شرکاء حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ نئی دہلی 21 جنوری طب یونانی کی ترقی و فروغ کے تعلق سے ملک کی متحرک و سرگرم تنظیم آل انڈیا یونانی طبّی