ڈبلیو ایچ او کی کورونا کے دو نئے علاج کی منظوری

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 14-01-2022
ڈبلیو ایچ او کی کورونا کے دو نئے علاج کی منظوری
ڈبلیو ایچ او کی کورونا کے دو نئے علاج کی منظوری

 

 

جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے دو نئے علاج کی منظوری دے دی۔

برٹش میڈیکل جرنل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جوڑوں کے درد کی دوا باریسیٹینیب کو کورٹیکوسٹیرائیڈز کے ساتھ کورونا کے شدید مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوا کے استعمال سے زندہ رہنے کے امکانات میں اضافہ اور وینٹی لیٹرز کی ضرورت کم ہوتی ہے۔

ماہرین نے کم مدافعت رکھنے والے افراد کے لئے مصنوعی اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ سوٹروویمیب کی بھی سفارش کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اومی کرون کے خلاف اس علاج کی تاثیر ابھی تک غیر یقینی ہے۔ (ایجنسی )