جانئے!لیمن گراس چائے کئی بیماریوں کا مفید علاج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-04-2021
لیمن گراس ٹی
لیمن گراس ٹی

 

 

 ہماری روز مرہ زندگی میں جڑی بوٹیاں اور نباتات کا استعمال ہزاروں سال سے ہے اور کوئی ایک جڑی بوٹی جسے ہم فوائد کے لحاظ سے سرفہرست رکھیں تو وہ لیمن گراس ہے۔اسے عام طور پر لیمن گراس چائے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور سائنسی بنیادوں پر سات ایسی وجوہات ہیں جن میں یہ انتہائی مفید ہے۔ لیکن اگر اسکے استعمال کے حوالے سے آپ گہرائی میں جاکر اسکا جائزہ لیں تو پتہ چلے گا کہ یہ کئی بیماریوں کا علاج ہے۔ مثلاً نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے، بے چینی اور دبائو کا توڑ، انفیکشن اور درد، دل کی بیماریوں اور دیگر کئی امراض کا علاج اس میں پوشیدہ ہے۔

یہ اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی مائیکروبیئل پروپرٹیز کی بھی حامل ہے۔ جبکہ یہ جسمانی سوزش کو کم کرنے کے ساتھ مختلف وٹامنز اور معدنیات کی جسمانی کمی کو بھی پورا کرتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق جن سات وجوہات کی بنیاد پر اسکا استعمال انتہائی مفید ہے، وہ یہ ہیں۔ لیمن گراس چائے نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے۔ بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتی ہے۔ یہ وزن میں کمی میں معاون اور کینسر کا بہترین توڑ ہے۔ جبکہ بے چینی اور ذہنی دبائو کو ختم کرکے پرسکون کرتی ہے۔ مزید برآں یہ کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ دل کی صحت کو محفوظ رکھتی ہے۔ جبکہ یہ بالوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ منہ کی صحت کو بھی بہتر کرتی ہے۔