کیا برازیلین سانپ کا زہر کورونا وائرس کا توڑ ہوسکتا ہے؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-09-2021
ایک نیا انکشاف
ایک نیا انکشاف

 

 

 برازیل میں سائنس دانوں نے کہا ہے کہ وائپر سانپ کے زہر میں پایا جانے والا مالیکیول کورونا وائرس سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

 اس تحقیق کے مصنف اور یونیورسٹی آف ساؤ پاؤلو کے پروفیسر رافیل گیوڈو کا کہنا ہے کہ ’ہم نے دیکھا کہ یہ سانپ کے زہر کے اس جزو میں وائرس کا اہم پروٹین موجود ہے۔

’یہ مالیکیول ایک ’پیپٹائیڈ‘ یا امینو ایسڈ کی ایک چین ہے جو کورونا وائرس کے ایک اینزائم ’پی ایل پرو‘ کے ساتھ منسلک ہو سکتا ہے جو وائرس کی افزائش کے لیے اہم ہے۔ پروفیسر رافیل گیوڈو نے کہا کہ یہ پیپٹائیڈ لیبارٹری میں تیار کیا جا سکتا ہے اور سانپ کو پکڑنے یا اس کو پالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

اگلے مرحلے میں محققین مالیکیول کی مختلف خوراکوں کی افادیت دیکھیں گے اور یہ مطالعہ کریں گے کہ کیا یہ مالیکیول وائرس کو خلیوں میں داخل ہونے سے روکتا ہے یا نہیں۔ محققین اس کا تجربہ انسانوں پر کرنا چاہتے ہیں، لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی ٹائم لائن نہیں دی۔ جارارہ کیوسیو وائپر کا شمار برازیل کے بڑے سانپوں میں ہوتا ہے جس کی لمبائی چھ فٹ تک ہو سکتی ہے۔ یہ ساحلی اٹلانٹک جنگلات میں پایا جاتا ہے اور برازیل کے علاوہ بولیویا، پیراگوئے اور ارجنٹائن میں بھی موجود ہے۔