پاکستان:موبائل پر 5 منٹ سے زیادہ بات کی تو دینا ہوگا ٹیکس

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 25-06-2021
پاکستان:موبائل پر 5 منٹ سے زیادہ بات کی تو دینا ہوگا ٹیکس
پاکستان:موبائل پر 5 منٹ سے زیادہ بات کی تو دینا ہوگا ٹیکس

 

 

اسلام آباد

پاکستان میں اب موبائل پر بات کرنا بھی آسان نہیں ہوگا.

حکومت نے اس ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے.پاکستان قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت نے موبائل فون پر 5 منٹ سے زائد بات کرنے پر ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موبائل فون پر 5 منٹ سے زیادہ بات کرنے پر 75 پیسے ٹیکس لیں گے لیکن ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موبائل کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا اور ایس ایم ایس پر ٹیکس لگانے کی وزیراعظم اورکابینہ نےمخالفت کی جس کے بعد ان سب پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔ (ایجننسی ان پٹ )