پاکستان:سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پاکستان:سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی
پاکستان:سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی

 

 

اسلام آباد

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ قدم سرکاری معلومات اور دستاویزات افشا ہونے سے روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم بغیر اجازت فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا کی کوئی بھی ایپلی کیشن استعمال نہیں کر سکے گا۔

اعلامیے میں سرکاری ملازمین کو گورنمنٹ سرونٹس رولز 1964 ماننے کا بھی حکم دیا گیا ہے جس کے مطابق سرکاری ملازم اپنی رائے یا کسی بھی قسم کی بیان بازی نہیں کر سکتا۔

نوٹیفکیشن میں تمام سرکاری ملازمین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ایک یا زائد ہدایات کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ (ایجنسی ان پٹ)