گوگل فون ایپ کے نئے فیچرمیں نمبر دیکھنے کی ضرورت نہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2021
گوگل فون ایپ کا نیا فیچر
گوگل فون ایپ کا نیا فیچر

 

 

  نئی دہلی

دنیا کے سارے فون یوزرس کی یہی تمنا ہے کہ ناپسندیدہ کالز ان کے پاس بھی نہ پھٹکے۔صارفین کی اس پریشانی پر قابو پانے کے لیے گوگل فون ایپ کالر آئی ڈی اناؤنسمنٹ کا فیچر لانے کی تیاری کررہا ہے جو اِن کمنگ کالز کا نام اور نمبر خود پکارے گا۔ اس سے صارفین کو نمبر دیکھنے کی ضرروت نہیں ہوگی۔

کالر آئی ڈی کا یہ نیا فیچر بلاشبہ ایک بڑا اضافہ ہوگا جس کا بہت سے لوگوں کو شدت سے انتظار ہے۔

اس ضمن میں دیگر او ایم ایمز اپنے متبادل فراہم کیے لیکن گوگل فون ایپ تمام اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں دستیاب ہے اور کئی اینڈرائیڈ فونز میں ڈیفالٹ ڈائیلر بننے کی کوشش کے حوالے سے یہ ایک اہم اضافہ ہے۔

نیا فیچر اِن ایبل کرنے کے لیے صارفین کو سیٹنگز میں جاکر گوگل فون میں کالر آئی ڈی اناؤنسمنٹ کا فیچر آن کرنا ہوگا۔

اس فیچر سے صارفین کو ناپسندیدہ نمبرز کو اَن بلاک کرنے میں زیادہ مدد ملے گی۔

گوگل فون کا یہ فیچر اس وقت بھی زیادہ کارآمد ہوسکتا ہے جب صارفین میوزک یا کوئی آڈیو سن رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں بینائی سے محروم افراد کے لیے یہ فیچر انتہائی انمول ثابت ہوسکتا ہے انہیں یہ فیصلہ کرنے میں وقت نہیں لگے گا کہ آنے والی کال کتنی ضروری یا غیر ضروری ہے۔ اس فیچر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو فون میں موجود گوگل فون ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔