فیس بک: یورپی یونین میں 10 ہزار افراد کے لیے نوکری کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-10-2021
فیس بک: یورپی یونین میں 10 ہزار افراد کے لیے نوکری کا اعلان
فیس بک: یورپی یونین میں 10 ہزار افراد کے لیے نوکری کا اعلان

 


آواز دی وائس، ایجنسی

فیس بک نے یورپی یونین میں 10 ہزار افراد کیلئے نوکریوں کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیس بک نے یورپی یونین میں 10 ہزار افراد کے لیے نوکریوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کی خدمات مستقبل کے ورچوئل رئیلٹی ورژن 'metaverse' کے منصوبے کے لیے حاصل کی جائیں گی۔

فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ حالیہ دنوں میں میٹاورس منصوبے میں خاصی دلچسپی لے رہے ہی کیونکہ اس منصوبے کے تحت اصل اور ڈیجیٹل دنیا کے درمیان فرق کو مزید کم کیا جائے گا۔

فیس بک حکام کے مطابق اگلے5 برسوں میں یورپی یونین سے چنے جانے والے ملازمین میں انتہائی ماہر انجینئر شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ حکام کا کہنا ہے کہ میٹاورس منصوبے کے ذریعے عوام کو نئے سماجی اور معاشی مواقع تک رسائی میں مدد ملےگی۔