گوگل کروم: صارفین کے بڑے مسئلے کا آسان حل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-02-2021
سست رفتاری کا مسئلہ حل
سست رفتاری کا مسئلہ حل

 

 

کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کا استعمال کرنے والوں کےلئے ایک اچھی خبر آئی ہے ،جو انٹر نیٹ ویب براؤزنگ کےلئے گوگل کروم کو استعمال کرتے ہیں تو جانتے ہوں گے کہ اس میں ٹیب منیجمنٹ اکثر ڈیوائس کے لئے بھاری ثابت ہوتی ہے۔یعنی جتنی زیادہ ٹیبز کروم میں اوپن کریں گے، یہ براؤزر اتنا زیادہ ڈیوائسز کی میموری کو استعمال کرے گا۔

تعلیمی یا دفتری کام کے لئے لوگوں کو اکثر بہت زیادہ ٹیبز اوپن کرنا پڑتی ہیں۔مخصوص ٹیز کے بعد نیوی گیشن چیلنج بننے لگیت ہے۔ٹیبز چھوٹے سے چھوٹے ہونے لگتے ہیں اور جاننا مشکل ہوتا ہے کہ کونسی سائٹ کس ٹیب میں ہے۔مگر اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل نے کروم کے ٹیب منیجمنٹ کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے کچھ نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔ ان میں سے ایک تو کروم کا گروپ ٹیبز کا فیچر ہے، جس کے لئے کم از کم 2 ٹیبز کو پک کرکے نیا گروپ بنایا جاسکتا ہے۔

اسی طرح کئی گروپس بناکر ان میں اپنی پسند کی ویب سائٹس کا اضافہ کیا جاسکتا ہے، ہر گروپ کو ایک نام اور مخصوص رنگ بھی دیا جاسکتا ہے۔ مگر یہ فیچر ہر ایک کے لئے نیوی گیشن کو زیادہ آسان بنانے والا محسوس نہیں ہوتا تو گوگل نے کروم کے نئے وژن میں ایک اور فیچر اسکرول ایبل ٹیبز کا اضافہ کیا ہے۔

یہ تمام صارفین کو دستیاب تو نہیں مگر اس کو ٹیسٹ ضرور کیا جاسکتا ہے جس کے لئے ایک ٹیب اوپن کرکے chrome://flags انٹر کریں، جہاں کروم مینیو میں اسکرول ایبل ٹیب اسٹروپ کو ان ایبل کردیں، جس کے بعد براؤزر ری اسٹارٹ ہوجائے گا اس فیچر کو ایکٹیو کرنے کے بعد آپ ٹیبز کو اسکرول کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ گوگل کروم کے ورژن 88 میں نئے پاس ورڈ منیجر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جو پاس ورڈ سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گا۔ اس کو استعمال کرنے کے لئے براؤزر اپ ڈیٹ کرنے کے بعد دائیں کونے پر آپ پروفائل امیج پر کلک کرنےکے بعد نیچے چابی کے آئیکون کے آپشن اور پھر چیک پاس ورڈ آپشن پر جائیں۔ ایسا کرنے پر ایک نئی اسکرین سامنے آئے گی جہاں گوگل کی جانب سے بتایا جائے گا کہ کونسی سروسز کے پاس ورڈز ماضی میں ہیکنگ کے واقعات کی زد میں آچکے ہیں اور کونسے پاس ورڈز کمزور ہیں۔

گوگل اس طرح کی سروس فراہم کرنے والی پہلی کمپنی نہیں، مگر کروم وہ براؤزر ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، تو اس حوالے سے یہ بہت کارآمد اپ ڈیٹ ہے۔