جانئے! زرین خان سلمان خان کی کیوں شکرگزار ہیں؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-01-2022
جانئے! زرین خان سلمان خان کی کیوں شکرگزار ہیں؟
جانئے! زرین خان سلمان خان کی کیوں شکرگزار ہیں؟

 

 

آواز دی وائس، ممئبی

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کی شکر گزار ہیں اور اگر وہ نہ ہوتے تو انہیں کبھی فلم انڈسٹری میں انٹری نہ ملتی زرین خان نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سلمان خان کے ساتھ فلم ویر سے کیا۔

زرین خان کو فلم انڈسٹری میں آئے ایک دہائی ہو گئی ہے لیکن وہ ابھی تک جدوجہد کر رہی ہیں۔ زرین خان نے کہا کہ میں سلمان خان کی شکر گزار ہوں۔ اگر وہ میرے ساتھ نہ ہوتے تو میں کبھی انڈسٹری میں نہ آپاتی۔

سلمان کی وجہ سے میں انڈسٹری کا حصہ بن سکی۔ میری اصل جدوجہد انڈسٹری میں آنے کے بعد شروع ہوئی کیونکہ اس دوران میں ان کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھی۔ سلمان خان بہت شاندار انسان ہیں اور مصروف بھی رہتے ہیں۔

میں ان پر بوجھ نہیں بننا چاہتی۔ میں انہیں چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان نہیں کرنا چاہتی۔ سلمان خان میرے بہت اچھے دوست ہیں جو صرف ایک فون کال کی دوری پر ہیں لیکن میں انہیں پریشان نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے میری جدوجہد اور محنت کمزور پڑ جائے گی۔زرین خان نے کہا کہ میں اچھا کام کرنا چاہتی تھی لیکن مجھے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو دکھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ لوگوں نے میرے بارے میں قیاس آرائیاں کر رکھی تھیں، جن کی بنیاد پر مجھے پرکھا جا رہا تھا۔ لوگوں کا خیال تھا کہ میرا صرف ایک خوبصورت چہرہ ہے۔