زائرہ وسیم :برقعے میں پہلی تصویر سامنے آگئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-10-2021
زائرہ وسیم
زائرہ وسیم

 

 

دو سال قبل شوبز کو خیرباد کہنے والی بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کی پہلی مرتبہ برقعے میں تصویر سامنے آگئی۔

واضح رہے کہ دنگل جیسی نامور فلم میں عامر خان کے ساتھ کام کرکے شہرت حاصل کرنے والی زائرہ نے 2019 میں شوبز کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زائرہ نے ایک فوٹو شیئر کی جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ سابقہ اداکارہ کی ہی تصویر ہے۔

یہ فوٹو دریا کے اوپر ایک پل پر ان کے عقب کی جانب سے لی گئی ہے جبکہ اس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ زائرہ کی تصویر ہے۔ سابقہ اداکارہ نے اپنی اس تصویر کے عنوان میں یوں لکھا کہ ’اکتوبر کا گرم سورج‘۔

واضح رہے کہ شوبز چھوڑتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ اس انڈسٹری میں کام کرکے خوش نہیں ہیں اور یہ کام ان کے مذہب و ایمان کے متصادم ہے۔ اسی طرح گزشتہ برس نومبر میں زائرہ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کی تمام فوٹوز کو سوشل میڈیا سے ہٹادیں اور انہیں آئندہ شیئر بھی نہ کریں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zaira Wasim (@zairawasim_)

 

 

زائرہ نے فلم انڈسٹری کیوں چھوڑی؟ سری نگر سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے 30 جون 2019 کو بالی وڈ چھوڑنے کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری طویل بیان کے ذریعے کیا۔ سوشل میڈیا پر اپنی طویل پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ فلمی کیریئر میں عزت اور شہرت ملی ہے لیکن اس کی وجہ سے مذہب سے دور ہورہی تھی۔

انہوں نے پیغام میں کہا کہ فلمی دنیا کی وجہ سے ان کی زندگی سے برکت ختم ہورہی تھی جس کے باعث وہ بالی وڈ سے دوری اختیار کررہی ہیں۔ یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے اپنا فلمی کیریئر 2016 میں فلم ’دنگل‘ سے شروع کیا جس میں انہوں نے عامر خان کی بیٹی کا کردار کیا تھا اور ان کی جاندار اداکاری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

اس کے بعد اداکارہ نے ایک اور سپر ہٹ فلم ’سیکرٹ اسٹار‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔ زائرہ وسیم کو ’دنگل‘ میں اداکاری پر بہترین معاون اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا، اس کے علاوہ انہیں کئی فلمی ایوارڈز بھی ملے ہیں۔ دنگل گرل کے بالی وڈ چھوڑنے کے اعلان کے بعد بھی ان کی ایک اور فلم ’دی اسکائی از پنک‘ اکتوبر 2019 میں نمائش کیلئے پیش کی گئی جس میں پریانکا چوپڑا اور فرحان اختر نے ان کے والدین کا کردار ادا کیا۔